by Sohail
17. March 2009 02:28
بیالیس سال میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کم از کم یہ تو
ثابت کر دیا ہے کہ حکمراں وہ جیسی بھی ہو اپوزیشن اسی پر زیادہ پھبتی ہے
اور اپوزیشن ہی میں وہ زیادہ پنپتی بھی ہے۔
جنرل
ایوب خان کے خلاف ذوالفقار علی بھٹو کی اتنی ولولہ انگیز اور طوفانی تحریک
کہ کمیونسٹ اور اسلامی مولویوں نے اسلامی سوشلزم کی گولی بھی ہنستے کھیلتے
نگل لی۔ بھٹو کو آخر کارِ نظریاتی چکر میں پھنسا لینے کا خواب دیکھنے والے
کیسے کیسے پھنے خان ناکام نہیں ہوئے اور بھٹو نے جے اے رحیم سے ڈاکٹر نذیر
تک، اپنوں اور غیروں کو حکومتی ہتھکنڈوں سے کس کس تاریخی کردار کی یاد
نہیں دلائی۔ پورے دور میں ذرائع ابلاغ پر کیا گزری، حزب اختلاف پر کیا کیا
مقدمے نہیں بنے اور حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے کس کس جیل کی ہوا نہیں
کھائی۔
read full: http://www.bbc.co.uk/urdu/columns/2009/03/090315_ppp_opposition_sen.shtml
4af9a679-6628-458f-91b5-b63324fb582f|0|.0
Tags: